نیشنل
ایگزیکٹو انجنیئر بلڈنگس کراچی کی کرپشن کا پردہ فاش
EditorStaff Reporter
Dec 6, 2025 · 12:44 PM

آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات
کراچی: محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے چیف انجنیئر بلڈنگس کی بدعنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سال 2024-25 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایگزیکٹو انجنیئر بلڈنگس کراچی نے 13 کروڑ 90 لاکھ روپے کا غلط استعمال کیا۔
سیکریٹریٹ کے 2 کمروں کی تزئین و آرائش پر ایک کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ ڈی سی سینٹرل آفس کی تزئین و آرائش پر 3 کروڑ 86 لاکھ روپے خرچ کئے گئے، ایک کروڑ 74 لاکھ روپے کے 2 جنریٹر منگوائے گئے۔
آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق تمام اخراجات غیر ضروری تھے۔ قومی خزانے پر بوجھ ڈالا گیا اور نومبر 2024 کو معاملہ رپورٹ ہوا۔
رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بد عنوانی کی رپورٹ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو ارسال کی گئی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
