بزنس
پاکستان کی نسبت بھارت میں سونا کتنا سستا؟
EditorStaff Reporter
Dec 10, 2025 · 2:28 PM

کراچی/نئی دہلی: پاکستان اور بھارت میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، تاہم بھارت میں سونے کے نرخ کم جبکہ پاکستان میں زیادہ ہیں، جس کے باعث دونوں ممالک کی مارکیٹوں کے درمیان نمایاں فرق صاف ظاہر ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی شہر میں 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت آج 1 لاکھ 30 ہزار 310 بھارتی روپے ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ دہلی میں یہی قیمت 1 لاکھ 30 ہزار 450 روپے ہے، جو بھارت میں سب سے زیادہ سمجھی جا رہی ہے۔
بھارت کی صرافہ مارکیٹوں میں 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 1 لاکھ 19 ہزار 450 روپے ہے، بھارتی نرخوں میں جی ایس ٹی اور میکنگ چارجز شامل نہیں ہوتے، جس کے باعث اصل قیمت مزید کم رہتی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں سونا گزشتہ روز 1900 روپے کمی کے باوجود اب بھی فی تولہ 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، جو بھارتی مارکیٹ کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ خطے کی دونوں بڑی مارکیٹوں میں قیمتوں کے فرق کی بنیادی وجوہات میں ڈالر کی قدر، درآمدی ڈیوٹیز، ٹیکس، عالمی مارکیٹ کی سپلائی، اور لوکل ڈیمانڈ شامل ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دسمبر میں بھارت میں سونے کی قیمتوں میں مزید 3.50 فیصد سے 3.75 فیصد کمی کا امکان ہے، جس سے دونوں ملکوں کے درمیان موجود قیمتوں کا فرق مزید بڑھ سکتا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
