انٹرنیشنل
آسٹریلیا نے طالبان حکومت کے 4 عہدیداروں پر پابندی لگا دی لیکن کیوں؟
EditorStaff Reporter
Dec 7, 2025 · 1:03 PM

وجہ سامنے آگئی
آسٹریلیا نے انسانی حقوق کی خلاف پر افغان طالبان حکومت کے تین وزراء اور نامزد چیف جسٹس پر پابندی عائد کردی
آسٹریلیا نے افغانستان میں خواتین اور بچوں کے حقوق سے متعلق بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکومت کے چار سینئر عہدیداروں پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق ان پابندیوں کا نشانہ بننے والوں میں تین وزراء کے علاوہ طالبان کی جانب سے نامزد کردہ چیف جسٹس بھی شامل ہیں۔
آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وانگ نے خبردار کیا ہے کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی صورت میں افراد کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں پر بھی پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ ان کے مطابق آسٹریلیا عالمی سطح پر انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتا رہے گا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
