چائے اور پاپوں کے شوقینوں کی صحت خطرے میں!!

ماہرین نے خبردار کردیا
صبح کے ناشتے میں چائے کے ساتھ پاپے کھانا بہت عام ہے۔ یہ ناشتتہ ذائقے کے لحاظ سے تو لاجواب ہے، لیکن آپ کی صحت کیلئے انتہائی خطرناک ہے، وہ کیسے آئیے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پاپا دراصل خشک ڈبل روٹی کی ایک قسم ہے جس میں زیادہ چینی، جیلاٹن اور ٹرانس فیٹس شامل ہوتے ہیں۔ یہ اجزاء قوتِ مدافعت کو کمزور کرتے ہیں اور جسم میں انفیکشنز کے خلاف لڑنے کی صلاحیت کو متاثر کرتے ہیں۔
ایک تحقیق کے مطابق 100 گرام پاپے میں 407 کیلوریز ہوتی ہیں، جو عام روٹی سے کہیں زیادہ ہیں۔
پاپے کیسے بنتے ہیں؟
اکثر پاپے باسی روٹی سے تیار کیے جاتے ہیں، جس سے پیٹ کی خرابی اور ہاضمے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ ان میں چینی، تیل، میدہ اور خمیر استعمال ہوتا ہے، جو صحت کے لیے مضر ہیں۔
چینی کا اثر
میٹھی چائے اور میٹھے پاپے کا مزہ تو خوب ہوتا ہے، لیکن زیادتی سے جسم میں شوگر لیول بڑھتا ہے۔ اس سے انسولین کا توازن بگڑتا ہے اور روزانہ پاپے کھانے والے افراد ذیابیطس اور موٹاپے کا شکار ہو سکتے ہیں۔
کاربوہائیڈریٹ کی زیادتی
چائے اور پاپے دونوں میں کاربوہائیڈریٹ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو قوتِ مدافعت کو کمزور کر سکتی ہے۔ مسلسل استعمال سے جسم بیماریوں کے خلاف لڑنے میں کمزور ہو جاتا ہے۔
چائے اور پاپے کا ناشتہ وقتی طور پر تو لطف دیتا ہے، لیکن اگر روزانہ کی عادت بن جائے تو یہ صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ بہتر ہے کہ ناشتہ متوازن اور غذائیت سے بھرپور ہو تاکہ دن بھر جسم چاق و چوبند رہے۔
