"بھاڑ میں جاؤ" سیلفی نہ ملنے پر مداح ہاردک پانڈیا پر برہم
بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ایک غیر متوقع صورتحال کا سامنا کر بیٹھے، جب ایک مداح نے سیلفی نہ ملنے پر ان پر برہمی کا اظہار کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا گزشتہ روز کرسمس کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ سے باہر آ رہے تھے۔ جیسے ہی وہ باہر نکلے، مداحوں نے انہیں گھیر لیا۔
ہاردک نے پہلے ماہیکا کو بحفاظت گاڑی میں بٹھایا اور اس کے بعد خود مداحوں کے درمیان جا کر متعدد افراد کے ساتھ خوش دلی سے سیلفیز بھی بنوائیں۔
اسی دوران ایک مداح بار بار آوازیں دیتا رہا، جس پر ہاردک پانڈیا نے قدرے بے ساختہ انداز میں کہا ’لے تو لی ہیں، اور کتنی لوگے؟‘
جب ہاردک وہاں سے واپس مڑنے لگے تو اسی مداح نے ناراضگی میں کہہ دیا، ’بھاڑ میں جا!‘
تاہم اس ناخوشگوار جملے کے باوجود ہاردک پانڈیا نے کوئی ردِعمل دیے بغیر خاموشی سے آگے بڑھنا ہی بہتر سمجھا۔
