پہلے مرغی آئی یا انڈہ؟ سائنس دانوں نے راز جان لیا

سائنس دان جواب جان کر دنگ رہ گئے
یہ سوال صدیوں سے فلسفیوں، سائنسدانوں اور عام لوگوں کو الجھاتا رہا ہے۔ یونانی فلسفی پلو ٹارک نے تو یہاں تک کہا تھا کہ "دونوں ہی پہلے آئے"، لیکن جدید سائنس نے اس معمے کو ارتقائی نظریے کے ذریعے سمجھنے کی کوشش کی ہے۔
پروٹو چکن: مرغی سے پہلے یہ پرندہ آیا
سائنسدانوں کے مطابق بہت پہلے زمین پر مرغی جیسا ایک پرندہ موجود تھا، جسے پروٹو چکن کہا جاتا ہے۔ یہ پرندہ مکمل طور پر مرغی نہیں تھا، مگر اس کے جینیاتی خدوخال مرغی سے ملتے جلتے تھے۔
ایک دن پروٹو چکن نے ایک انڈہ دیا، جس میں جینیاتی تبدیلی (mutation) ہوئی۔ اس انڈے سے جو چوزا نکلا، وہ اپنے والدین سے مختلف تھا اور وہی پہلی مرغی تھی۔
انڈہ پہلے کیوں آیا؟
جینیاتی تبدیلیاں ہمیشہ انڈے کے اندر ہوتی ہیں، جب اسپرم اور انڈے کا ملاپ ہوتا ہے۔ اس لیے نئی نسل کی ابتدا ہمیشہ انڈے سے ہوتی ہے، نہ کہ بالغ جانور سے۔
سائنسدانوں نے اس بات کو ریاضیاتی ماڈلز اور جینیاتی تحقیق سے ثابت کیا ہے۔
مرغی کا پہلی نسل کہاں وجود میں آئی؟
تحقیق کے مطابق مرغی کی پہلی نسل جنوب مشرقی ایشیا کے جنگلات میں وجود میں آئی، خاص طور پر ریڈ جنگل فاؤل (Gallus gallus) میں۔
انسانوں نے ان پرندوں کو پالتو بنانا شروع کیا، جس سے ان میں مزید جینیاتی تبدیلیاں آئیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی ایک نئی قسم سامنے آئی، جسے آج ہم مرغی کہتے ہیں۔
پھر سوال اٹھتا ہے کہ پروٹو چکن پہلے آیا یا اس کا انڈہ؟
یہ سوال اب بھی کھلا ہے، کیونکہ ہر نئی نسل کا آغاز انڈے سے ہوتا ہے، لیکن انڈہ دینے والا پرندہ بھی کہیں سے آیا ہوگا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ارتقائی سلسلہ ہے، جس میں ہر نسل پچھلی سے تھوڑی مختلف ہوتی ہے۔
اس لیے یہ کہنا درست ہے کہ انڈہ پہلے آیا لیکن وہ انڈہ مرغی کا نہیں بلکہ پروٹو چکن کا تھا۔
