انٹرنیشنل
افغانستان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کی کارروائی، 17 طالبان ہلاک
EditorStaff Reporter
Dec 10, 2025 · 1:38 PM

کابل: افغانستان کے صوبے پنجشیر میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے طالبان کے اہم مرکز پر کارروائی کرتے ہوئے 17 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ایک بٹالین کے چیف آف اسٹاف بھی شامل ہیں۔
این آر ایف کے مطابق آپریشن دو مراحل میں انجام دیا گیا، پہلے بارودی سرنگ کے دھماکے سے حملہ کیا گیا اور دھماکے کے فوراً بعد راکٹوں کی بوچھاڑ کی گئی، جس سے طالبان کو بھاری جانی نقصان ہوا۔
این آر ایف نے کہا کہ یہ بیس طالبان کی وزارت دفاع کی اسپیشل بریگیڈ کا اہم مرکز تھا، جہاں تعینات جنگجو مقامی آبادی کو مسلسل ہراساں اور تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔ کارروائی میں پورا بیس مکمل طور پر تباہ ہو گیا، کارروائی نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کی پانچشیر میں طالبان کے خلاف جاری مزاحمتی سرگرمیوں کا حصہ ہے اور مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
