نیشنل
پنجاب اور سندھ میں شدید دھند، موٹر وے بند کردیا گیا
EditorStaff Reporter
Dec 25, 2025 · 10:27 AM

پنجاب اور بالائی سندھ کے کئی علاقوں میں شدید دھند چھائی ہوئی ہے، جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔
دھند کے باعث حدِ نگاہ کم ہونے کی وجہ سے لاہور–سیالکوٹ موٹروے (ایم 11) کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
موٹروے پولیس کے مطابق حدِ نگاہ میں بہتری آنے کے بعد موٹرویز ایم 4 اور ایم 5 کو بڑی گاڑیوں کے لیے بھی دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی معیار آج بھی نسبتاً بہتر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق ملتان میں پارٹیکولیٹ میٹر کی سطح 206، فیصل آباد میں 200 جبکہ لاہور میں 166 ریکارڈ کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات اور ٹریفک حکام نے شہریوں کو دھند کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
