صحت
خوراک میں کیمیکلز کا استعمال کتنا خطرناک: عالمی ادارے نے خبردار کردیا
EditorStaff Reporter
Dec 10, 2025 · 1:42 PM

ٹریلین ڈالر کا صحت پر بوجھ
عالمی ادارے Systemiq کی قیادت میں رپورٹ تیار کی گئی ہے، جس میں مختلف یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے ماہرین نے حصہ لیا۔
عالمی رپورٹ کے بتایا گیا ہے کہ خوراک کے نظام میں استعمال ہونے والے ہزاروں مصنوعی کیمیکلز،جن میں پلاسٹک ایڈیٹیوز، زرعی جراثیم کش ادویات اور ’’فاریور کیمیکلز‘‘ شامل ہیں، وہ تمام کیمیکلز دنیا بھر میں سالانہ تقریباً 2.2 ٹریلین ڈالر کا صحت پر بوجھ پیدا کر رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ کیمیکلز کینسر، زرخیزی میں کمی، ہارمونل بے ترتیبی، نیورولوجیکل امراض اور دیگر سنگین بیماریوں سے منسلک ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ مادے خوراک، پانی اور ماحول کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں اور آنے والی نسلوں کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیمیکلز زراعت، مٹی اور پانی کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں، جس سے عالمی غذائی سلامتی اور ماحولیاتی نظام متاثر ہو رہا ہے، اور سالانہ اس کا تخمینہ 640 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کیمیکلز کی نگرانی اور ریگولیشن ناکافی ہے، جبکہ بہت سے صنعتی مادّے بغیر مکمل تحقیق کے خوراک کے نظام میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ ماہرین نے واضح کیا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مسئلہ ماحولیاتی تبدیلی کے برابر عالمی خطرہ بن سکتا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
