نیشنل
فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوا تو اسے بھی سزا ملے گی:گورنر کے پی
EditorStaff Reporter
Dec 11, 2025 · 4:11 PM

کوئی اور بھی ملوث ثابت ہوا تو اسے بھی سزا ملے گی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو جو 14 سال قید کی سزا ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سنائی گئی، اگر اس معاملے میں کوئی اور بھی ملوث ثابت ہوا تو اسے بھی سزا ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک چائے کی پیالی نے خیبر پختونخوا کو بڑا نقصان پہنچایا اور یہ پہلی بار ہوا ہے کہ صرف سیاسی رہنما نہیں بلکہ جرنیل بھی قانون کے کٹہرے میں آئے ہیں، ریاست سب سے پہلے ہے اور کوئی بھی شخص اس سے بالاتر نہیں۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی سیکریٹریٹ کا کام اڈیالہ جیل سے چل رہا ہے، جس کے باعث افسران مخمصے میں ہیں کہ کس کی بات مانی جائے،پنجاب حکومت اگر پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو کہیں اور منتقل کر دے تو عوام سکھ کا سانس لیں گے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
