نیشنل
کراچی میں رواں برس ٹریفک حادثات نے 800سے زائد شہریوں کی جان لے لی
EditorStaff Reporter
Dec 10, 2025 · 2:06 PM

جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل
صوبہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رواں سال مختلف ٹریفک حادثات پیش آئے جس میں 806 افراد جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 632 مرد، 81 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں کی تعداد 11,596 ہے، جن میں 9,081 مرد، 1,815 خواتین، 536 بچے اور 164 بچیاں شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 244 افراد جاں بحق ہوئے، جس میں ڈمپر کی ٹکر سے 41 افراد، ٹریلر کی ٹکر سے 95 افراد، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 56 افراد، مزدا کی ٹکر سے 20 افراد، بس کی ٹکر سے 32 افراد زندگی کی سے ہاتھ دھو بیٹھے
شہریوں نے حکومت سندھ کے ٹریفک پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثات کے باعث بڑھتی ہوئی ہلاکتوں کی ایک بڑی وجہ ٹریفک پولیس کی لاپرواہی اور قوانین پر عمل درآمد میں ناکامی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر محفوظ ڈرائیونگ، رفتار کی حد کی خلاف ورزی اور ہیوی گاڑیوں کی نگرانی نہ ہونا حادثات کی بنیادی وجوہات ہیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
