اسپورٹس
امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے گھر بسا لیا
EditorStaff Reporter
Dec 24, 2025 · 12:31 PM

امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز نے فلوریڈا میں اطالوی اداکار، ماڈل اور ڈیزائنر آندریا پریٹی سے شادی کر لی، جبکہ شادی کی تقریبات 6 روز تک پام بیچ فلوریڈا میں جاری رہیں۔
وینس ولیمز کے مطابق اس موقع پر ان کی بہن سرینا ولیمز نے قیمتی کشتی کا تحفہ دیا اور اس ملک میں فیملی اور قریبی دوستوں کے لیے عشائیے اور تمام کھانوں کا انتظام کیا۔
کشتی پر تقریباً 10 سے 12 افراد موجود تھے اور انہوں نے ایک ہفتے کی خوشگوار تقریبات میں بھرپور لطف اٹھایا۔
واضح رہے کہ وینس ولیمز اور آندریا پریٹی کی ملاقات 2024 میں میلان کے ایک فیشن شو کے دوران ہوئی تھی، جبکہ جولائی میں ان کی منگنی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔
اس کے علاوہ سرینا ولیمز نے شادی کے موقع پر اپنی بہن کے لیے تصاویر کے ساتھ محبت بھرے پیغام کا بھی اشتراک کیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
