نیشنل
کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 15روز پرانی 4 لاشیں برآمد
EditorStaff Reporter
Jan 3, 2026 · 1:08 AM

مسخ شدہ لاشیں
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق مرنے والوں میں ایک مرد ، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے، لاشیں 10سے 15روز پرانی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لاشوں پر تشدد کے نشانات ہیں جبکہ جس مین ہول سے لاشیں ملی ہیں اس میں خون کے نشانات بھی ملے ہیں۔
اے ایس پی کیماڑی کے مطابق لاشیں مسخ شدہ ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، لاشوں کی شناخت کا مرحلہ شروع کیا جائے گا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
