انٹرنیشنل
سوڈان میں ڈرون حملہ، یو این امن مشن کے 6 اہلکار ہلاک
EditorStaff Reporter
Dec 14, 2025 · 12:05 PM

سوڈان کے خطے کوردوفان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے ایک کیمپ پر ہونے والے ڈرون حملہ کیا گیا،جس کے نتیجے میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 6 امن اہلکار جاں بحق، جبکہ 6 دیگر زخمی ہو گئے ہیں،ڈروں حملے میں زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے مشن کی جانب سب بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز کوردوفان ریجن میں قائم یو این مشن کے بیس کو نشانہ بنایا گیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام اہلکاروں کا تعلق بنگلادیش سے ہے۔
دوسری جانب بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے حملے کی شدید مذمت کی اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ حملے میں متاثرہ بنگلادیشی اہلکاروں کو فوری اور ہر ممکن ہنگامی امداد فراہم کی جائے۔
دوسری جانب ڈرون حملے پر ردعمل دیتے ہوئےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو نشانہ بنانا سنگین جرم ہے اور ایسے حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔
دوسری جانب ڈرون حملے کی زمہ داری سوڈانی فوج نے حملے کا الزام باغی گروپ ریپڈ سپورٹ فورس (آر ایس ایف) پر عائد کیا ہے،تاہم آر ایس ایف کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
