قائداعظم کی پڑنواسی ایلا واڈیا کے پئرس میں جلوے، محفل لوٹ لی

پہلی بار شرکت کرکے توجہ کا مرکز بن گئی
پیرس: فرانس کی راجدھانی پیرس میں ہونے والے مشہور سماجی ایونٹ لی بال ڈے ڈیبیوٹان 2025 میں قائداعظم محمد علی جناح کی پڑپوتی ایلا واڈیا نے پہلی بار شرکت کی اور اس تقریب میں سب کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔
ایلا واڈیا قائداعظم کی صاحبزادی دِینا واڈیا کی پوتی ہیں، جنہوں نے مشہور پارسی واڈیا خاندان کے نیویل واڈیا سے شادی کی۔ ایلا کے والد جہانگیر واڈیا بھارت کے معروف واڈیا گروپ کے سربراہ ہیں اور ان کی والدہ سیلینا واڈیا مشہور فیشن ڈیزائنر ہیں۔
ایلا نے تقریب میں ایلی ساب کے ڈیزائن کردہ اسٹراپ لیس گاؤن میں شرکت کی، جس کی نفیس کڑھائی اور خوبصورت ڈیزائن نے حاضرین کو محظوظ کیا۔ ان کا انداز اور خوبصورتی تقریب کے دوران ہر آنکھ کا مرکز بنی رہی۔
ایلا واڈیا کی پہلی بار شرکت نے نہ صرف نوجوان نسل کی شناخت اور عالمی فیشن حلقوں میں جنوبی ایشیا کی نمائندگی کو اجاگر کیا بلکہ پاکستان کے بانی کے خاندانی پس منظر کی موجودگی کو بھی نمایاں کیا۔ فیشن اور سوشل میڈیا حلقوں میں ایلا کے بارے میں مثبت تبصرے اور تعریفی جملے گردش کر رہے ہیں، اور انہیں اس منفرد تقریب میں پاکستان اور جنوبی ایشیا کی نمائندہ کے طور پر سراہا جا رہا ہے۔
یہ تقریب 1958 سے ہر سال منعقد کی جا رہی ہے اور دنیا بھر کی نمایاں خاندانوں کی نوجوان لڑکیوں کو متعارف کراتی ہے۔ اس سال کی فہرست میں کیرولینا لینسنگ، ازابیل ڈ اورلیان، لیڈی آرمِنٹا اسپینسر-چرچل، جیلیئن چان، ایولالیا ڈی اورلیان-بوربون، المودینا ڈیلی ڈی اورلیان، ازابیل فان پرفال، روبی کیمپر، ایلس وانگ، سارہ بے، یوجینیا آف ہوہنزولرن، برونون وینس، ریگن ساکس، جوزفین ہاس، ایلیزا لنڈرتھ، الیگزینڈرا موکسی اور ایرینی زاریفی شامل تھیں۔
