’لوگ بیویوں سے بھی بینک اکاؤنٹ چھپاتے ہیں، FBRمیسج بھیج کر پول کھول دیتا ہے‘

سینٹ اجلاس میں دلچسپ بحث
اسلام آباد: سینٹ اجلاس میں انکم ٹیکس فائلرز کو ایف بی آر کی جانب سے بینک بیلینس پر مشتمل ایس ایم ایس بھجوانے پر توجہ دلائو نوٹس پر دلچسپ بحث ہوا۔
سینیٹر اسد قاسم نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے بینک بیلینس کے ایس ایم ایس مالیاتی رازداری کی خلاف ورزی ہے، ایف بی آر کو قانون کے مطابق مکمل اختیار حاصل ہے، لیکن بینک بیلینس سے متعلق ایس ایم ایس صرف متعلقہ اکائونٹ ہولڈر کو بھیجے گئے ہیں۔ لوگ اپنے بینک اکائونٹ اپنی بیگمات سے بھی چھپاتے ہیں۔
سینیٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے ان کو میسج بھیجے گئے جن کی ریٹرن اور بینک بیلینس میں فرق ہے، جس پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایف بی آر ٹیکس گزار سے پوچھے ہی نا، ٹیکس چوری ایک سنگین جرم ہے اور ایف بی آر قانون کے عین مطابق کام کر رہا ہے۔ توجہ دلائو نوٹیس پر بحث کے بعد پریزائیڈنگ افسر نے معاملہ خزانہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔
