نیشنل
گھر کے بھیدی کی لنکا ڈھانے کی کوشش، ملزم گرفتار
ZH SoomroStaff Reporter
Nov 27, 2025 · 1:35 PM

گھر کے بھیدی کی لنکا ڈھانے کا محاورہ تو آپ نے سنا ہوگا، ملیر میں بھی فلموں سے متاثر شخص نے لنکا ڈھانے کی کوشش کر کے دس سال کا بھروسہ توڑ دیا۔
کراچی: گھر کے بھیدی کی لنکا ڈھانے کا محاورہ تو آپ نے سنا ہوگا، ملیر میں بھی فلموں سے متاثر شخص نے لنکا ڈھانے کی کوشش کر کے دس سال کا بھروسہ توڑ دیا، گھر کے ملزم نے لالچ میں آکر ایسی کہانی گھڑی کے گھر والوں کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی حیران رہ گئے، یہ کہانی تب سامنے آئی، جب مقدمہ درج ہونے پر ملیر کینٹ پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی 80 لاکھ روپے مانگے والے ملزم داؤد گرفتار کیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق مدعی نے بتایا مدعی عبدالحسیب نے مقدمے میں بتایا تھا کہ ڈرائیور داؤد روانہ کی بنیاد پر اس کی بیٹی کو ہاؤس جاب کے لیےاسپتال لے کر جاتا اور واپس لاتا، جبکہ چار اکتوبر کے دن داؤد نے آکر بتایا کہ رم جھم ٹاور کے پاس ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے گاڑی روکی، اسلحہ کے زور پر یرغمال بنانے کے بعد باجی "کڑکی"کے متعلق پوچھ گچھ کی، گاڑی میں ایک شخص کے پاس لیپ ٹاپ بھی تھا جس نے میرا موبائل فون لیا اور اس کو کنٹیکٹ کرکے کچھ کرنے لگا۔ مجھے سے مسلسل باجی کے بارے میں پوچھتے رہے کہ روزانہ تمہارے ساتھ آتی ہیں آج کہاں ہیں۔
لڑکی کے والد مدعی کے مطابق داؤد نے کچھ دن بعد بتایا کہ اس فیملی کے متعلق کال موصول ہو رہی ہیں، اسی دوران ایک دن داؤد کے فون کی اچانک آئی سی اڑ گئی، ہم نے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے، 20 اکتوبر کو داؤد کو گاؤں بھیج دیا، اس کے بعد گھر کے باہر لیٹر بکس سے ایک ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں خط ملا، جس میں بیٹی کو نقصان پہنچانے کی دھمکی اور 80 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو حساس اداروں اور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملز گھر کے ڈرائیور کو گرفتار کیا، ملزم داؤد اسی گھر میں دس سال سے کام کررہا ہے، اس کے دیگر بھائی اور کزن وغیرہ بھی کام کرتے ہیں، ملزم نے دوران تفتیش اپنے کا جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایس آئی یو کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
