نیشنل
بلوچستان میں تیز ہواہ کے ساتھ بارشیں، بجلی کے پول اور دیواریں زمین بوس
EditorStaff Reporter
Dec 21, 2025 · 11:49 AM

سردی بڑھ گئی
شمالی بالائی بلوچستان میں موسمِ سرما کی پہلی بارش نے دستک دے دی ہے، جس سے خطے میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔
چمن، قلعہ عبداللہ اور توبہ اچکزئی میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کے کھمبے اور دیواریں گر گئیں جبکہ کئی مقامات پر درخت بھی جڑ سے اکھڑ گئے۔ بارش کے نتیجے میں شمالی بالائی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
ادھر بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید ژالہ باری ریکارڈ کی گئی، جبکہ کان مہترزئی کے پہاڑوں پر موسمِ سرما کی پہلی برف باری بھی ہوئی۔ اسی طرح چترال لوئر اور اپر میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق تقریباً 10 ماہ بعد شمالی بالائی بلوچستان میں بارش ہوئی ہے، جس سے علاقے میں جاری طویل خشک سالی کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
