نواک جوکووچ پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن سے علیحدہ ہوگئے، لیکن کیوں؟

معروف ٹینس کھلاڑی نے وجہ بتا دی
ٹینس کے معروف کھلاڑی نواک جوکووچ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ طویل اور محتاط غور و فکر کے بعد انہوں نے ایسوسی ایشن سے مکمل طور پر دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کے مطابق یہ فیصلہ شفافیت، گورننس سے متعلق خدشات اور اس بات پر تحفظات کے باعث کیا گیا کہ ان کی آواز اور امیج کو کس انداز میں استعمال کیا جا رہا تھا۔
جوکووچ کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی توجہ اپنی ٹینس فیملی اور کھیل میں مثبت کردار ادا کرنے پر مرکوز رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے لیے ان کی نیک تمنائیں ہمیشہ برقرار رہیں گی، تاہم ان کی جانب سے یہ باب اب بند ہو چکا ہے۔
واضح رہے کہ 24 گرینڈ سلم ٹائٹلز کے حامل نواک جوکووچ پروفیشنل ٹینس پلیئرز ایسوسی ایشن کے بانی ارکان میں شامل تھے،اس تنظیم کا مقصد انفرادی کھلاڑیوں کو، بطور آزاد کنٹریکٹرز، ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔
ایسوسی ایشن کے ذریعے کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود، میچ شیڈولنگ اور دیگر پیشہ ورانہ امور پر آواز اٹھائی جاتی رہی، جبکہ اس پلیٹ فارم نے مینز اور ویمنز ٹورز، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن اور اسپورٹس انٹیگریٹی ایجنسی کے خلاف قانونی کارروائیاں بھی کی تھیں۔
