شادی کی خاطر ماں نے اپنے 3 بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا

بے حسی
آزاد کشمیر کےعلاقےبھمبر میں کسچناتر سے3معصوم بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔پولیس کےمطابق قتل کے
الزام میں بچوں کی ماں سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا۔ملزمہ ماں نےاعتراف کیا ہے کہ اس نےاپنے ایک دوست کے ساتھ مل کر بچوں کو زہر دے کر قتل کیا اور شناخت مٹانے کے لیے لاشوں پر تیزاب بھی پھینک کرلاشیں دفنادی تھیں۔
بھمبر پولیس کےمطابق گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئےقتل کئےبچوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔جاں بحق بچوں میں 6 سالہ بچی اور دو کمسن لڑکے شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون سرائے عالمگیر، پنجاب کی رہائشی ہے اور کچھ دن قبل بچوں کو لے کر بھمبر آئی تھی۔ بچوں کے والد کی مدعیت میں تھانہ سرائے عالمگیر میں اغواء کا مقدمہ بھی درج تھا۔
پولیس کی ابتدائی تفتیش کےمطابق دونوں ملزمان ایک دوسرے سے شادی کرنا چاہتے تھے اور ان کی دوستی سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی۔
