نیشنل
کراچی میں گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقدمہ درج
EditorStaff Reporter
Dec 19, 2025 · 10:03 AM

ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا
کراچی کے علاقے بفرزون میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گھریلو ملازمہ پر تشدد کی ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی، جس میں خاتون پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تشدد کے دوران خاتون کو سیڑھیوں سے دھکا بھی دیا گیا۔
بفرزون میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے واقعے سے متعلق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملازمہ پر تشدد کا واقعہ 11 دسمبر کو پیش آیا تھا، خاتون پر تشدد کرنے والا ملزم فرار ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تشدد کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
