افغان اسپن بالر راشد خان اپنے ہی ملک میں غیر محفوظ، انٹرویو میں حیران کن انکشاف کردیا

افغانستان کرکٹ ٹیم کے بہترین اسپنر بالر راشد خان نے ذاتی سکیورٹی کے بارے میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔
افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان نے سابق انگلش کپتان کیون پیٹرسن کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ وہ کابل کی سڑکوں پر عام لوگوں کی طرح آزادانہ طور پر نہیں گھوم سکتے۔ راشد خان کے مطابق اپنی حفاظت کے لیے وہ بلٹ پروف گاڑی کا استعمال کرتے ہیں۔
اس دوران کیون پیٹرسن نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ کابل کی گلیوں میں آزادانہ طور پر گھوم سکتے ہیں، جس پر راشد خان نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ افغانستان میں بلٹ پروف گاڑی استعمال کرتے ہیں، جو ان کی ذاتی حفاظت کے لیے ضروری ہے۔
کیون پیٹرسن اس بات پر حیران رہ گئے تاہم راشد خان کے اندازِ گفتگو سے ظاہر ہوا کہ وہ اس صورتحال کو معمول کا حصہ سمجھتے ہیں۔
راشد خان کے انکشافات نے افغانستان میں رہائش پذیر افراد اور عوامی سکیورٹی کے مسائل پر توجہ مبذول کرائی ہے۔
