انٹرنیشنل
سڈنی حملہ، امریکی یہودی ڈرنے کے بجائے تہوار حنوکہ فخر سے منائیں: ڈونلڈ ٹرمپ
EditorStaff Reporter
Dec 15, 2025 · 10:32 AM

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آسٹریلیا کے ساحلی علاقے بوندی میں پیش آنے والے دہشت گرد حملے کے بعد امریکی یہودیوں کو یقین دلایا ہے کہ انہیں اپنی سلامتی کے حوالے سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں اور وہ حنوکہ کی تقریبات پورے فخر اور اعتماد کے ساتھ منائیں۔
ایک امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا مقصد خوف پھیلانا ہے، لیکن امریکہ میں یہودی برادری کو خوف کے آگے جھکنے کے بجائے اپنی شناخت پر فخر کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ (فخر سے منائیں، اپنی شناخت پر فخر کریں).
صدر ٹرمپ نے سڈنی واقعے میں کو سامیہ دشمنی پر مبنی دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت یہودی برادری سمیت تمام اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
