انٹرنیشنل
شیخ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے 10 کلو سونا ضبط
StaffStaff Reporter
Nov 26, 2025 · 6:11 PM

ڈھاکا: بنگلا دیشی حکام نے سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے 13 لاکھ ڈالر مالیت کا 10 کلو سونا ضبط کرلیا۔
توشہ خانہ میں تحائف جمع نہ کروانے پر بنگلا دیشی حکام نے شیخ حسینہ واجد کے بینک لاکرز سے 13 لاکھ ڈالر مالیت کا 10 کلو سونا ضبط کرلیا ، نیشنل بورڈ آف ریونیو کے حکام کے مطابق ستمبر میں ضبط کیے گئے لاکرز عدالتی حکم پر کھولے گئے ، جن میں سے سونے کے Bar ، سکے اور زیورات برآمد ہوئے ، شیخ حسینہ نے اقتدار کے دوران ملنے والے کچھ تحائف ریاستی خزانے میں جمع نہیں کروائے تھے ، بنگلا دیشی عدالت نے رواں ماہ شیخ حسینہ کو سزائے موت سنائی ہے ۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
