نیشنل
اب بنگلادیش کی پروازیں براہِ راست پاکستان کیلئے اڑا بھریں گی، اجازت مل گئی
EditorStaff Reporter
Jan 2, 2026 · 10:45 AM

کراچی: پاکستان نے بنگلادیش کی قومی ایئرلائن کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بنگلادیشی ایئرلائن کو یہ اجازت نامہ جاری کیا۔ ابتدائی طور پر یہ اجازت 30 مارچ 2026 تک کے لیے دی گئی ہے، جس کے تحت ایئرلائن پاکستان کی فضائی حدود میں منظور شدہ روٹس پر پرواز کر سکے گی۔
سی اے اے کے مطابق ڈھاکا سے کراچی روانگی سے قبل فلائٹ کی مکمل تفصیلات کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ کو فراہم کرنا لازمی ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہِ راست پروازیں رواں ماہ ہی شروع ہونے کا امکان ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
