انٹرنیشنل
طویل سیاسی بے چینی ختم،بنگلادیش میں عام انتخابات کا اعلان
StaffStaff Reporter
Dec 11, 2025 · 9:40 PM

ڈھاکہ:الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں نئے قومی انتخابات 12 فروری 2026 کو ہوں گے۔
گزشتہ برس اگست میں بنگلادیشن میں عبوری حکومت قائم ہوئی تھی،جس کی سربراہی نوبیل انعام یافتہ بینکار محمد یونس کر رہے ہیں اور اب انہوں نے اقتدار منتخب نمائندوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصرالدین کے مطابق اسی دن عوام سے جولائی چارٹر کے نام سے پیش کیے گئے اصلاحاتی پیکیج پر ریفرنڈم بھی لیا جائے گا۔اس چارٹر میں انتظامی اختیارات محدود کرنے،عدلیہ و الیکشن کمیشن کو زیادہ خودمختاری دینے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سیاسی استعمال کو روکنے جیسے نکات شامل ہیں۔
