امریکا میں نیوی کا طیارہ حادثے کا شکار، 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے ساحلی شہر گیلوَیسٹن کے قریب ایک میکسیکن نیوی کا چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق یہ طیارہ ایک سالہ بیمار بچے کو فوری طبی امداد کے لیے لے جا رہا تھا، جس میں کل 8 افراد سوار تھے، جن میں 4 نیوی افسران اور 4 عام شہری شامل تھے۔ حادثے کے بعد 4 افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ باقی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔
میکسیکن نیوی نے تصدیق کی ہے کہ طیارہ ایک طبی مشن پر تھا اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،امریکی حکام کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔
ٹیکساس کے ڈیپارٹمنٹ آف پبلک سیفٹی کے مطابق FAA اور NTSB کی ٹیمیں بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں، اور گیلوَیسٹن کاؤنٹی شیرف آفس نے عوام سے کہا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں۔
حادثے کے وقت علاقے میں دھند تھی اور حدِ نگاہ تقریباً آدھا میل تھی، لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ خراب موسم حادثے کی اصل وجہ تھا یا نہیں۔
