سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
چین میں کنسرٹ کے دوران انسان نما روبوٹس کا شاندار رقص، حاضرین دنگ رہ گئے
EditorStaff Reporter
Dec 21, 2025 · 4:53 PM

چین کے شہر چینگدو میں منعقدہ ایک میوزک کنسرٹ کے دوران انسان نما روبوٹس کے زبردست ڈانس نے حاضرین کو حیران کر دیا۔
جدید ٹیکنالوجی سے لیس روبوٹس نے اسٹیج پر انسانی رقاصوں کے شانہ بشانہ مربوط اور ہم آہنگ رقص پیش کیا، جس پر شائقین نے خوب داد دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ منفرد منظر معروف گلوکار وانگ لیہوم کے کنسرٹ کے دوران دیکھنے میں آیا، جہاں Unitree Robotics کے تیار کردہ جدید G1 ماڈل روبوٹس نے بیک اپ ڈانسرز کے طور پر پرفارم کیا۔
روبوٹس نے موسیقی کی لے پر نہ صرف پیچیدہ ڈانس مووز کیے بلکہ قلابازیاں اور ایکروبیٹک حرکات بھی پیش کیں، جو عام طور پر انسانی رقاصوں تک محدود سمجھی جاتی ہیں۔
کنسرٹ میں موجود افراد روبوٹس کی حرکات، توازن اور ہم آہنگی دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے جبکہ اس منفرد پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
