انٹرنیشنل
افغانستان میں داڑھی منڈوانے پر ایک شہری گرفتار
EditorStaff Reporter
Dec 25, 2025 · 10:18 AM

افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اہلکاروں نے داڑھی منڈوانے کے الزام میں ایک شہری کو حراست میں لے لیا۔
افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کی صبح امین اللہ عزیزی نامی شخص کو طالبان اہلکاروں نے گرفتار کیا، جس کے بعد اس کے بارے میں کوئی مزید معلومات سامنے نہیں آ سکیں کہ اسے کہاں رکھا گیا ہے یا اس کی حالت کیا ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہرات میں اس سے پہلے بھی داڑھی منڈوانے پر شہریوں کو طالبان کی جانب سے سخت رویے، ہراسانی اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان حکام نے تاحال اس گرفتاری یا اس کے پس منظر پر کوئی سرکاری وضاحت جاری نہیں کی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
