بزنس
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
EditorStaff Reporter
Jan 5, 2026 · 11:21 AM

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ میں شاندار آغاز ہوا، جس کے دوران انڈیکس میں 1828 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 1,80,863 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں، مارکیٹ میں تیزی برقرار رہی اور انڈیکس نے بتدریج 1940 اور پھر 1999 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 1,81,092 پوائنٹس کی تاریخی بلند ترین سطح حاصل کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں 2600 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1,79,034 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کے مطابق، اس تیزی کا رجحان سرمایہ کار اعتماد اور مثبت اقتصادی توقعات کی عکاسی کرتا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
