انٹرنیشنل
میکسیکو میں نجی طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک
EditorStaff Reporter
Dec 16, 2025 · 10:03 AM

وسطی میکسیکو میں ایک نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق ٹولوکا ائیرپورٹ سے تقریباً 5 کلومیٹر اور میکسیکو سٹی سے 50 کلومیٹر مغرب میں واقع سان ماتیو آٹینکو کے صنعتی علاقے میں حادثہ پیش آیا۔
حکام نے مزید بتایا ہے کہ طیارے نے بحرالکاہل کے ساحلی شہر آکاپولکو سے اڑان بھری تھی، طیارہ ایک فٹ بال گراؤنڈ پر لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، اسی دوران ویئر ہاؤس کی چھت سے ٹکرا گیا جس کے باعث شدید آگ بھڑک اٹھی۔
آگ لگنے کے باعث علاقے سے تقریباً 130 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا، نجی طیارے میں 8 مسافر اور عملے کے 2 افراد سوار تھے تاہم حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، اس حوالے سے حکام نے تحقیقات شروع کردیں۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
