نیشنل
بینظیر بھٹو نے مسجد نبویﷺ میں مجھے بھائی بنایا تھا: کامران ٹیسوری
EditorStaff Reporter
Dec 27, 2025 · 10:40 AM

بینظیر نے کامران ٹیسوری کو کیا گفٹ دیا تھا؟
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بے نظیر بھٹو شہید کے ساتھ اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران مسجد نبویﷺ میں بے نظیر بھٹو نے انہیں اپنا بھائی بنایا تھا اور وہ آج بھی انہیں بہن کی حیثیت سے احترام دیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دبئی میں ایک پاکستانی بزنس مین کے ذریعے ان کی ملاقات بے نظیر بھٹو سے ہوئی تھی۔ اس ملاقات میں انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ
15 دن میں پاسپورٹ دلوا دیں گے اور یہ وعدہ 13 دن میں پورا کر دکھایا۔
کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ وطن واپسی پر بے نظیر بھٹو نے سب سے پہلے انہیں فون کیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اجمیر شریف اور لندن کے
دورے میں بی بی نے انہیں اپنے ساتھ رکھا، جبکہ سالگرہ کے موقع پر بے نظیر بھٹو نے انہیں قیمتی کفلنگ کا تحفہ دیا تھا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
