بوسہ "kiss" کے بہانےسے بیوی نے شوہر کی زبان کاٹ ڈالی

لیکن کیوں؟
فیصل آباد کی تحصیل ماموں کانجن کے علاقہ غوثیہ کالونی میں ایک خاتون ارم بی بی نے اپنے خاوند ظہیر کی بوسہ دینے کے بہانےاپنے دانتوں سے زبان کاٹ ڈالی۔ 15کی کال پر مقامی تھانہ سے اے ایس آئی رائے احمد علی کھرل نے موقع پر پہنچ کر مضروب ظہیراحمد کو ہسپتال پہنچایا، تاہم اسکے مطابق مضروب ظہیر کے لواحقین مبینہ ملزمہ کے خلاف کاروائی کرانے سے گریزاں ہیں جس کی وجہ سے ملزمہ کو حراست میں لیا گیا نہ ہی واقعہ کا مقدمہ درج کیا جاسکا ہے،
مضروب ظہیر کے بھائی نے بتایا کہ ظہیر کی سات ماہ قبل ارم سے شادی ہوئی تھی جن کے مابین کوئی خاص تنازعہ نہیں تھا۔ تاہم ارم بی بی کی حرکات و سکنات مشکوک تھیں جس پر ظہیر اسے منع کرتا تھا لیکن آج کوئی ایسا تنازعہ نہیں ہوا تھا۔ لگتا ہے اسے سابقہ ڈانٹ ڈپٹ کی رنجش تھی جس بنا پر اس نے کس kis کرنے کے بہانے دانتوں سے ظہیر کی زبان کاٹ ڈالی ۔
مضروب ظہیر جو فعل حال بولنے سے قاصر ہے، اشاروں سے بتایا کہ وہ لاہور میں محنت مزدوری کرتا ہے، پندرہ دن بعد گذشتہ روز گھر پہنچا تو بیوی نے بوسہ دینے کے بہانے اپنے دانتوں سے زباں کاٹ لی۔ اب وہ اپنی اہلیہ کو نہیں رکھے گا کیونکہ وہ پہلے بھی دو مرتبہ اسے نشہ آور گولیاں دے چکی ہے۔
