انٹرنیشنل
ایران میں حکومت کے خلاف پرتشدد مظاہرے، جھڑپوں میں 6افراد ہلاک
EditorStaff Reporter
Jan 2, 2026 · 11:22 AM

ایران میں مہنگائی میں مسلسل اضافے اور کرنسی کی قدر میں شدید کمی کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج نے شدت اختیار کرلی اور یہ مظاہرے مختلف شہروں تک پھیل گئے ہیں اور پرتشدد واقعات کے دوران 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق لورستان، فسا اور ازنا سمیت کئی شہروں میں مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بعض مقامات پر مشتعل مظاہرین نے سرکاری عمارتوں پر حملے کیے اور پولیس اسٹیشن کو نذر آتش کرنے کی کوشش بھی کی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ، ربڑ کی گولیوں اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔
ایرانی ذرائع کے مطابق جھڑپوں کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت مجموعی طور پر 6 افراد جان سے گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث کئی افراد کو حراست میں بھی لے لیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
