اسٹیبلشمنٹ سے رابطوں کے بغیر پاکستان میں سیاست ممکن نہیں۔بیریسٹر سیف

بیرسٹر سیف کا انٹرویو
پشاور میں تحریکِ انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے رکھے بغیر سیاست نہیں کی جا سکتی۔
ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کچھ لوگ ان پر الزامات لگاتے ہوں گے، مگر وہ ہمیشہ صاف گو رہے ہیں اور اپنے تعلقات کبھی نہیں چھپائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سمیت سب جانتے ہیں کہ ان کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات ہیں، اور وہ یہ تعلقات کسی بیرونی ملک جیسے اسرائیل یا بھارت سے تعلقات کے برابر نہیں سمجھتے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے پہلے بھی اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات رہے ہیں، اور اگر آج کچھ اختلاف پیدا ہو گیا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ تعلقات ختم ہو گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطے ہونے چاہئیں، کیونکہ یہی ملک کی اسٹیبلشمنٹ ہے اور ساتھ ہی سیاسی جدوجہد بھی جاری رہنی چاہیے۔
