کمار سانو نے سابقہ اہلیہ پر ہتک عزت کا مقدمہ کردیا، آخر ماجرا کیا ہے؟

بالی وڈ میں ہلچل
ممبئی: بھارتی موسیقی کے مشہور گلوکار کمار سانو ایک بار پھر خبروں میں ہیں، مگر اس بار وجہ کوئی نیا گانا نہیں بلکہ ایک قانونی تنازع ہے۔
انہوں نے اپنی سابقہ اہلیہ ریٹا بھٹہ چاریہ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے، جس نے بالی وڈ میں ہلچل مچا دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمار سانو نے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ریٹا بھٹہ چاریہ نے مختلف انٹرویوز میں ان پر جھوٹے اور توہین آمیز الزامات لگائے، جس سے ان کی شہرت کو شدید نقصان پہنچا۔
مایہ ناز گلوکار نے کہا کہ یہ بیانات نہ صرف ان کی عزت پر حملہ ہیں بلکہ 2001 کے طلاق معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہیں۔
درخواست میں کمار سانو نے مزید بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ کے الزامات کی وجہ سے انہیں ذہنی دباؤ، سماجی بدنامی اور مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اسی بنا پر انہوں نے عدالت سے 30 لاکھ روپے ہرجانے، متنازع انٹرویوز فوری طور پر ہٹانے اور آئندہ ایسے بیانات دینے سے روکنے کا حکم جاری کرنے کی اپیل کی ہے۔
