انٹرنیشنل
طلاق کا نوٹس کیوں بھیجا؟ بھارت میں شوہر نے بیوی کو موت کی نیند سُلا دیا
EditorStaff Reporter
Dec 24, 2025 · 12:51 PM

بھارتی شہر بنگلورو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر بالاموروگن نے بیوی بھونیشوری کو طلاق کا نوٹس بھیجنے پر گولی مار کر قتل کر دیا، واقعے کے بعد شوہر خود پولیس کے حوالے ہو گیا۔
رپورٹس کے مطابق 40 سالہ بالاموروگن سافٹ ویئر انجینئر تھے اور گزشتہ چار سال سے بے روزگار تھے، جبکہ 39 سالہ بھونیشوری یونین بینک آف انڈیا میں اسسٹنٹ منیجر کے طور پر کام کر رہی تھیں۔
جوڑے کی شادی 2011 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں، وہ دونوں تمل ناڈو کے سیلم ضلع کے رہائشی تھے اور 2018 میں بنگلورو منتقل ہوئے تھے۔
گولی لگنے کے بعد بھونیشوری کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
