نیشنل
کراچی کی عالمی فوڈ نمائش، بجلی بند، رونق بھی ساتھ لے گئی!
Staff Reporter Staff Reporter
Nov 25, 2025 · 2:05 PM

کراچی ایکسپو سینٹر میں پاکستان کی سب سے بڑی فوڈ ایگ نمائش کا افتتاح ایک فلمی سین سے کم نہ تھا—قومی ترانہ ختم ہوا، تلاوت کی گونج فضا میں تھی کہ اچانک “جنریٹر” نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا اور مندوبین ایک دوسرے کو تکتے رہے۔
سینکڑوں غیر ملکی مندوبین، جو فوڈ انڈسٹری کے ذائقوں اور جدید رجحانات سے متاثر ہونے آئے تھے، بجلی غائب دیکھ کر پہلے حیران، پھر پریشان دکھائی دیے۔ دوسری جانب ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور نمائش کے منتظمین ایک دوسرے کو ایسے دیکھتے رہے جیسے قصوروار کسی اور دنیا سے آیا ہو۔
ترجمان ٹڈاپ کے مطابق جنریٹرز نے بالکل افتتاح کے لمحے کے موقع پر ہی کام چھوڑنے دیا۔
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال، جو افتتاحی تقریر کے ذریعے نمائش کا آغاز کرنے والے تھے، صورتحال پر سخت برہم نظر آئے۔ روشنی نہ آئی، تقریر نہ ہوئی، اور وزیر موصوف سیدھا اسٹالز کا دورہ کرنے نکل گئے۔
سب سے حیران کن بات یہ کہ اس “عالمی معیار” کی نمائش میں بجلی کا کوئی اضافی متبادل انتظام موجود ہی نہ تھا۔ یوں افتتاح سے پہلے ہی کھٹائی میں پڑ گیا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
