بھارتی مسافر طیارے میں بم کی اطلاع، کھلبلی مچ گئی، پھر کیا ہوا؟

حکام کی دوڑیں لگ گئیں
کویت سے بھارتی شہر حیدرآباد جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع موصول ہونے پر طیارے کو ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرایا گیا۔ بعد میں یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی اور کسی مسافر یا عملے کو نقصان کا خطرہ لاحق نہیں ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد ایئرپورٹ حکام کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ طیارے میں دھماکہ خیز مواد موجود ہے۔ ای میل موصول ہونے کے بعد حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔
حفاظتی وجوہات کی بنیاد پر انڈیگو ایئر لائنز کی پرواز کو ہنگامی طور پر حیدرآباد کے بجائے ممبئی میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ مسافروں اور عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔
ممبئی پہنچنے کے بعد طیارے سے تمام مسافروں اور سامان کو اتار کر مکمل تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران یہ واضح ہوا کہ بم کی اطلاع بالکل جھوٹی تھی اور کوئی خطرہ موجود نہیں تھا۔
