نیشنل
زبان درازی پرڈیرہ غازی خان میں شوہر نے پہلی بیوی کوزندہ جلا ڈالا
StaffStaff Reporter
Nov 30, 2025 · 11:25 PM

خاتون دم توڑ گئی
ڈیرہ غازی خان کے علاقے درخواست جمال خان میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے اپنی پہلی بیوی کو زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمر نے اپنے بھائی رمضان اور دوسری بیوی زبیدہ کے ساتھ مل کر یہ ہولناک جرم کیا۔
زرینہ بی بی کو اولاد نہ ہونے پر سوتن کی جانب سے مسلسل طعنوں کا سامنا تھا۔ جب مقتولہ نے جواب دیا تو عمر نے زبان چلانے کا الزام لگا کر پہلے تشدد کیا، پھر تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔
شدید جھلسنے کے بعد زرینہ کو علامہ اقبال ٹیچنگ اسپتال لایا گیا، مگر برن یونٹ نہ ہونے کے باعث اسے ملتان ریفر کیا گیا، جہاں وہ راستے میں دم توڑ گئی۔
پولیس نے مقتولہ کے بھائی امان اللہ کی مدعیت میں عمر، رمضان، زبیدہ اور ایک نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تمام ملزمان فرار ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
