نیشنل
پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
StaffStaff Reporter
Nov 25, 2025 · 8:33 PM

اینٹی شپ بیلسٹک میزائل نظام میں نقل و حرکت کی خصوصیات بھی شامل ہیں
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ بحری جہاز سے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ میزائل جدید ترین گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے اور انتہائی درستگی کے ساتھ سمندری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل نظام میں نقل و حرکت کی خصوصیات بھی شامل ہیں، جو اسے مزید مؤثر اور قابل اعتماد بناتی ہیں۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے سینئر سائنسدانوں اور انجینئرز کے ہمراہ اس فلائٹ ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا اور اس کامیابی کو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اہم سنگِ میل قرار دیا۔
ترجمان کے مطابق یہ کامیاب تجربہ نہ صرف پاکستان کی تکنیکی مہارت کا مظہر ہے بلکہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے غیر متزلزل عزم کا بھی ثبوت ہے۔ اس پیش رفت کو ملکی دفاعی نظام میں ایک بڑی کامیابی اور خود انحصاری کی جانب اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
