نیشنل
پی آئی اے پرواز میں خرابی، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
EditorStaff Reporter
Dec 5, 2025 · 10:22 AM

کونسی اہم شخصیات سوار تھیں؟
کراچی: پی آئی اے کی کراچی سے سکھر جانے والی پرواز PK-536 نے جیسے ہی اڑان بھری، تقریباً 17 منٹ بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔
پائلٹ نے فوراً ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی، جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا اور پرواز منسوخ کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق طیارے میں سندھ کے وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ، سکھر کے میئر ارسلان شیخ سمیت دیگر مسافر موجود تھے۔ پرواز منسوخ ہونے کے بعد ناصر شاہ ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔ انہیں اگلے روز سکھر میں ایک تقریب میں شرکت کرنی تھی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
