امریکہ میں اب ٹِک ٹاک بند نہیں ہوگا، چینی کمپنی نے نیا معاہدہ کرلیا

واشنگٹن: امریکہ میں ٹِک ٹاک کے مستقبل کے حوالے سے تشویش کے بعد خوشخبری سامنے آئی ہے۔ چینی کمپنی ByteDance کی ملکیت ٹِک ٹاک نے امریکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کرلیا ہے، جس کے تحت TikTok کے امریکی حصے کو ایک نئی کمپنی میں منتقل کیا جائے گا۔
اس معاہدے کے مطابق امریکی اور بین الاقوامی سرمایہ کار جیسے Oracle، Silver Lake اور MGX، TikTok کے امریکی یونٹ میں حصہ دار بنیں گے اور امریکی صارفین کا ڈیٹا امریکہ میں محفوظ رہے گا۔ نئی کمپنی میں امریکی سرمایہ کاروں کی اکثریت ہوگی، جس سے امریکہ میں ٹِک ٹاک کے مکمل بند ہونے کا خطرہ ختم ہوجائے گا
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب امریکی قوانین کے تحت TikTok کو اپنے چینی مالک سے الگ ہونا یا بند ہونا تھا۔ اگر معاہدہ طے شدہ مدت یعنی 22 جنوری 2026 تک مکمل ہو گیا، تو صارفین اپنے اکاؤنٹس اور مواد کے ساتھ TikTok استعمال جاری رکھ سکیں گے۔
ٹیکنالوجی کے تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاہدہ امریکہ میں ٹِک ٹاک کی موجودگی اور صارفین کی حفاظت کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔
