انٹرنیشنل
ٹرمپ نے زیر حراست وینزویلا کے صدر کی تصویر جاری کردی
EditorStaff Reporter
Jan 3, 2026 · 10:03 PM

اقتداری کی منتقلی تک وینزویلا کو ہم چلائیں گے
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نکولس مادورو کو لڑاکا بحری جہاز امریکہ لے کر آ رہا ہے۔
تصویر میں مادورو نظر آ رہے ہیں، جن کی آنکھوں پر ماسک ہے، کانوں میں ہیڈفون اور وہ سرمئی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے ہوئے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی ہدایت پر امریکی فوج نے وینز ویلا کی دار الحکومت میں غیرمعمولی آپریشن کیا۔ ہم وینزویلا پر دوسری بار بھی حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابھی یہ طے ہونا ہے کہ وینزیولا پر کون حکمرانے کرے گا۔ تاہم اقتداری کی منتقلی تک وینزویلا کو ہم چلائیں گے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
