نیشنل
لاہور میں 2 سگی بہنوں سے 5 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
StaffStaff Reporter
Dec 13, 2025 · 7:43 PM

بے حیائی اور بے شرمی کی انتہا
لاہور کے علاقے سندر میں پانچ افراد نے 2 سگی بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔
پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی درخواست پر پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، جس میں ملزمان قاسم، عمیر جٹ، علی اکبر وٹو، ضیاء الرحمن اور احمد رضا کو نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس نے مقدمہ اندراج کے بعد چار ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم ایک کی تلاش جاری ہے،گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے جبکہ لڑکیوں کو میڈیکل کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی پیشرفت ہوگی۔۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
