نیشنل
کارونجھر ہمارا اثاثہ ہے، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے: مراد علی شاہ
EditorStaff Reporter
Nov 26, 2025 · 2:17 PM

’روڈ پر آ کر لوگوں کو تکلیف دینا اچھا عمل نہیں‘
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کارونجھر ہمارا اثاثہ ہے، ہم اس کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہچانے دینگے۔ تھر کول کے بارے میں اسی طرح کی باتیں10 سے 15 سال پہلے لوگ کہتے تھے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے وزیراعلیٰ نے کہا کہ تھر نے پاکستان کو بدلہ ہوا ہے تھر کے کوئلے سے ہم سستی بجلی پیدا کر رہے ہیں، کارونجھر کی قدیم اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کرینگے۔ ترقی کی راہ میں جو رکاوٹ بنتا ہے اس کو سمجھا کرقائل کرینگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست بری چیز نہیں ہے، پارلیمینٹ کا اختیار ہے کہ آئین میں تریم کر سکے، دنیا بھر میں آئین اور قانون میں ترامیم ہوتی رہتی ہیں، 27ویں آئینی ترمیم میں مجھے نہیں پتا ان کو زیادہ اعتراض کس بات پر ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آئینی عدالتوں کی خود وکلاء بات کیا کرتے تھے، پہلی آئینی عدالت بنی ہے آئینی عدالت کے آنے سے عام سائل کی تکالیف کم ہوئی ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں مقدمات زیر سماعت تھے، مجھے نہیں پتا وکلا اس آسانی کے خلاف ہیں یا کوئی اور بات ہے۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ، میں وکلاء کی بہت عزت کرتا ہوں، میرے مرحوم والد عبداللہ شاہ بھی وکیل تھے، میں پچپن میں اپنے والد کے ساتھ بڑے وکلاء کی کمپنی میں بیٹھا کرتا تھا، وکلاء کہتے تھے کہ وکیل اپنے دلائل سے لوگوں کو قائل کرتے ہیں، بدقسمتی سے اب تھوڑا فرق آگیا ہے، سڑکوں پر نکلنا یا احتجاج اس طرح کرنا سہی ہے؟ روڈ پر آکر قائل کرنے والی بات مجھے سمجھ میں نہیں آرہی۔
انہوں نے کہا کہ فیڈرل کانٹیٹیوشنل کورٹس کے ججز بنے ہیں، یہ کوئی نئے جج تو نہیں ہیں، یہ پرانے ججز ہیں، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے سینئر ججز ہیں، مجھے دلائل دینے میں ان کو کیا اعتراض ہے؟ روڈ پر آ کر احتجاج کرنا، لوگوں کو تکلیف دینا اچھا عمل نہیں، وکلاء سے اپیل ہے کہ لوگوں کو تکلیف میں نہ ڈالیں، وکلاء کو حکومت یا پارلیمینٹ سے بات کرنی ہے؟ کریں یا معاملے کو عدالت میں کے جائیں۔
وزیراعلی ٰسندھ کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ بات کرنے کے لئے تیار ہوں جس کو آنا ہے وزیراعلیٰ ہاؤس آجائے، سب سے پہلے تو 27 ویں ترمیم میرے سامنے نہیں آئی، کچھ تبادلہ خیال ہوا ہے، ہم کسی کے دباؤ میں نہیں، ہم قانون کو بہتر کرنے کے لئے ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چلیں گے، بلاول بھٹو نے 26ویں اور اب 27ویں ترمیم کے لئے تبادلہ خیال کے لئے ماحول پیدا کیا، چھپ کر ترمیم نہیں ہوگی، کھلے عام آئے گی۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
