انٹرنیشنل
روس نے ہیومن رائٹس واچ پر پابندی عائد کردی
StaffStaff Reporter
Nov 29, 2025 · 6:02 PM

ناپسندیدہ تنظیم قرار
روس نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کو “ناپسندیدہ تنظیم” قرار دیتے ہوئے اس کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ 2015 کے قانون کے تحت ایسے ادارے سے کسی بھی سطح پر تعاون کرنا قابلِ سزا جرم سمجھا جاتا ہے۔
اس فیصلے کے بعد ہیومن رائٹس واچ کو روس میں اپنے تمام منصوبے فوری طور پر روکنے ہوں گے، جبکہ تنظیم کے ساتھ تعاون کرنے والے افراد بھی قانونی کارروائی کی زد میں آسکتے ہیں۔
تنظیم نے ماضی میں متعدد بار روس پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اپنے مخالفین کو خاموش کر رہا ہے اور یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
