سندھ میں سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، عمر کی حد میں ریاعت

اسکریننگ ٹیسٹ کے نتائج کی مدت میں بھی توسیع
کراچی: حکومت سندھ نے آئی بی اے اور ایس ٹی ایس پاس امیدواروں کے لیے عمر میں رعایت دینے کا نوٹیفکشن جاری کردیا، جس میں امیدواروں کو عمر کی حد میں رعایت دینے سے متعلق فارمولا وضع کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریجوئیشن کرنے والے امیدواروں کو پہلے مرحلے میں 15 سال رعایت دی گئی، جبکہ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کی سند رکھنے والے امیدواروں کو بھی 15 سال کی رعایت دے دی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ دوسرے مرحلے میں گریجوئیشن کرنے والے امیدواروں کو 12 مئی 2025 کے مطابق عمر میں پانچ سال رعایت دی جائے گی، تاہم انٹر اور میٹرک کے امیدواروں کو دوسرے مرحلے میں 21 نومبر 2025 کے مطابق رعایت دی جائے گی۔
اسکریننگ ٹیسٹ کے نتائج کی مدت میں توسیع
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق گریجوئیٹس اور انٹر کرنے والے امیدواروں کے ایس ٹی ایس اسکریننگ ٹیسٹ کے نتائج 30 جون 2028ع سے قابل استعمال ہوں گے، تاہم گریجوئیشن امیدواروں کے نتائج کی مدت میں 2023 تا 2028 توسیع کردی گئی ہے۔
سندھ کابینا کی جانب سے سرکاری ملازمت کے لیے ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کے لیے عمر کی حد اور ایس ٹی ایس نتائج سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے تھے، جس کے مطابق دو الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردی گئے ہیں۔
