ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی ہاؤسنگ سوسائٹیز سے واجب الادا اربوں روپے وصول کرنے میں ناکام

آڈٹ رپورٹ میں ہوشربا انکشاف
کراچی: ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی 9 ارب 92 کروڑ 89 لاکھ روپے کی وصولیاں کرنے میں ناکام ہوگئی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 2024-25 کی رپورٹ میں انکشاف اہم انکشافات کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کےمطابق مختلف ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی جانب رقم واجب الادا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2022,23 میں ایم ڈی اے نے رقم وصول نہیں کی۔ گرڈ اسٹیشن چارجز، ڈیولپمنٹ چارجز اور آوٹر چارچنگ کی مد میں رقم وصول کرنی تھی۔ 25 ارب 86 کروڑ 42 لاکھ روپے وصول کرنے تھے، جبکہ 15 ارب 93 کروڑ 53 لاکھ روپے کی رقم وصول ہوئی۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق نیو ملیر ہاؤسنگ اسکیم 1 اور تیسر ٹاؤن اسکیم 45 پر رقم واجب الادا ہے، جبکہ کمرشل پلاٹس کی رقم کی تو وصولی ہی نہیں ہوئی۔ نیو ملیر ہاؤسنگ اسکیم کی جانب ایک ارب 38 کروڑ 26 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، جبکہ تیسر ٹاؤن اسکیم کی جانب 8 ارب 17 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ کمرشل پلاٹس کے 27 کروڑ 43 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، آوٹر ڈیولپمنٹ چارجز کے 10 کروڑ 10 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اپریل 2024 میں معاملہ رپورٹ ہوا، جبکہ جنوری 2025 وصولیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا، اس کے باوجود ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی وصولیوں میں ناکام ہوئی ہے۔
