انٹرنیشنل
حکومتی دباؤ پر تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی
EditorStaff Reporter
Dec 12, 2025 · 1:20 PM

تھائی لینڈ: سرحدی حدود پر جھڑپوں میں اضافے اور بڑھتے ہوئے حکومتی دباؤ کے بعد تھائی لینڈ کے وزیراعظم انوتن چرن وراکل نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے شاہی فرمان پڑھ کر پارلیمنٹ کی تحلیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا حل صرف یہ ہے کہ سیاسی اختیار کو عوام کے سپرد کردیا جائے۔
بتایا جارہا ہے کہ انوتن چرن نے صرف تین ماہ قبل حکومت سنبھالی تھی،جس کے بعد سے حکومت کو سرحدی کشیدگی، گزشتہ ماہ آنے والے سنگین سیلاب اور اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک کے خطرے سمیت دیگر چیلیجز کا سامنہ تھا۔
ریمارک نیوز کی اپ ڈیٹس واٹس ایپ پر حاصل کریںچینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں
ADVERTISEMENT
